تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:32

کیلی فورنیا، پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے خلاف مسلسل احتجاج

جیو نیوز - لاس اینجلس… امریکی ریاست کیلے فورنیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر سیکڑوں افراد نے پولیس اسٹیشن کے سامنے مارچ کیا، چار روز سے جاری مظاہروں میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کیلے فورنیا کے شہر ایناھم میں گلیاں اور سڑکیں مظاہرین سے بھری ہوئی ہیں جوپولیس کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو ڈزنی لینڈ سے دور رکھنے کیلئے پولیس لائن بنائی جس سے عارضی طور پر کئی ٹریفک انٹرسیکشن بلاک ہوگئے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین میں سے 9 کو گرفتار کرلیا جن پر سڑک بلا ک کرنے اور اشتعال پھیلانے کے معمولی چارج لگائے گیے ہیں جبکہ ایک خاتون پرمنی مارکیٹ کے کلرک پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے 21 جولائی کو ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.