تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:32

کولوراڈو سانحہ کے ملزم پر142الزامات عائد

جیو نیوز - سینٹینئل… امریکا میں وکلائے استغاثہ نے کولوراڈو حملے کے ملزم جیمز ہومز پر 142 الزامات عائد کئے ہیں، جن میں دانستہ قتل کے 24 الزامات بھی شامل ہیں۔ جیمز کو گزشتہ روز دوسری بار عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس میں 24 فرسٹ ڈگری قتل اور 116دانستہ قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔ یہ الزامات ثابت ہونے پر ہومز کے لیے سزائے موت کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیمز نے تمام واقعے سے اپنے نفسیات کے استاد کو آگاہ کیا تھا۔ جیمز ہومز پر الزام ہے کہ اس نے 20 جولائی کو کولوراڈو کے ایک سنیما گھر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.