31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:9
اقوام متحدہ کے سفیر آج میانمار کے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے
جیو نیوز - ینگون… اقوام متحدہ کے سفیر میانمار کے ہنگامہ خیز مغربی علاقے راکھن اسٹیٹ کا آج دورہ کریں گے۔ میانمار حکومت نے Rakhine میں مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات کو مستردکر دیا ۔اقو ام متحدہ نے مسلمانوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پر تشدد کا رروائیوں ، مسلمانوں کی ہلاکتوں اور ہزاروں افرادکے بے گھر ہونے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راکھن میں 6 ہفتوں کے دوران فورسز نے مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں، 78 افراد کو بے دردی سے موت کی نیند سلادیا گیا، مسلمان آبادی والے علاقوں سے 858 افراد کو تعصب کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا۔