تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:12

امریکا نے ایران پر معاشی پابندیاں مزید سخت کردیں

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے توانائی کے شعبے اور مالیاتی کمپنیوں کے خلاف مزید معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکا کی جانب سے ان مزید پابندیوں کا مقصد ایران کے لیے موجودہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنا مشکل بنانا ہے۔صدر اوباما نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کا سفارتی حل چاہتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ نئی پابندیوں میں ایران کی تیل صنعت پر پہلے سے لگی پابندیوں کو مزید سخت کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.