تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:21

میانمار: مسلمانوں کا قتل اوربڑے پیمانے پر گرفتاریاں، ہومن رائٹس واچ

جیو نیوز - کراچی… میانمار میں سیکوریٹی فورسز نے نسلی فسادات کے بعد روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا ،خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں ، حکام نے ابتدائی فسادات کے بعدتحفظ کے بہت کم اقدامات کئے۔ انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جب روہنگیا مسلمانوں اور راکھنی بدھوں کے درمیان نسلی فسادات شروع ہوئے، تو حکام نے اور کئی علاقوں میں امدادی کارکنوں کو جانے سے روکا ، کچھ واقعات میں تو انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا۔ رپورٹ میں راکھنی اور روہنگیا کمیونٹی کے 57 افراد کے انٹرویو قلمبند کیے گئے۔ میانمار حکومت 8 لاکھ روہنگیا مسلم کمیونٹی کو ملک کا حصہ تسلیم نہیں کرتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.