تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:38

لارڈ نذیر اور انصار برنی کا برمامیں مسلمانوں پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ

جیو نیوز - لندن…برماکے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند اور ان سے تعصب برتنے کی پالیسی کو تبدیل کیاجائے۔یہ مطالبہ لارڈنذیراحمد ، رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی اورانسانی حقوق کے رہ نما انصاربرنی نے کیاہے،جنہوں نے لندن میں میانمارکے سفیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر روہنگیامسلم کمیونٹی لیڈر Suasi leghari بھی موجودتھیں۔انہوں نے ان اطلاعات پر شدید تحفظات کااظہار کیا کہ تشدد کم ہونے کے بعداب مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.