2 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:58
امریکا:سان انٹونیو ایئر پورٹ کو بم کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا
جیو نیوز - ہیوسٹن…امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انٹونیو ایئر پورٹ کو بم کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا۔ایک ہزار افراد کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا۔تلاشی کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دے دیے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق سان انٹونیو ایئرپورٹ پر 3مشکوک پیکٹ ملنے کے بعد ہنگامی طور پر ایئرپورٹ خالی کرایا گیا۔ایئرپورٹ پر موجود ایک ہزار افراد کو قریبی اسکول بھیج دیا گیا ۔ ایمرجنسی ٹیموں اور پولیس نے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ایئرپورٹ کی تلاشی لی جس کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں۔ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی تاہم ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کے مسافروں کوا بھی ایئرپورٹ بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی مکمل ہونے کے بعد پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔