تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:46

فرانس ، بیلجیئم میں خواتین کے برقع پرپابندی ،امریکا کی مذمت

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے یور پ کے دو ملک فرانس اور بیلجیئم میں خواتین کے برقع اوڑھنے پرعائد پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُسے مذہبی آزادی کیخلاف اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ برائے سال-12 2011ء میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کو اپنے مخصوص طرز فکر اور تعلیم کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ بیلجیئم اور فرانس میں برقع پر پابندی کے قوانین نے مسلمانوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں مصر میں عیسائیوں پر ہونے والے حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کیا ہے۔ اِسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں مسلمانوں اور دیگراقلیتی اقوام سے روا رکھا جانے والا سلوک شرمناک ہے کیونکہ چین کے کئی صوبوں کو مسلمانوں کو اپنے عقیدے اور مذہب کی تعلیمات کے مطابق سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.