2 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:11
سمندری طوفان ’سئولا‘ تائیوان سے ٹکراگیا،چین میں بھی الرٹ
جیو نیوز - تائپے… تائیوان میں طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے اور سیلاب کے باعث ملک کے اکثر علاقے بند ہو کر رہ گئے۔چین میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ آج صبح طوفان Saola تائیوان کے مشرقی ساحلی شہر Hualien سے ٹکرایا جس کے بعد شدید بارش اور تیز ہواوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے اور سیلاب کے باعث شمالی تایوان اور دارالحکومت تائپے میں تجارتی مراکز بند اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ تائیے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی پروازیں منسوخ اور ملک بھر کے ٹرین کا نظام بھی متاثر ہوا۔ تائیوان کی حکومت نے تجارتی سرگرمیاں اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروایوں کے لئے 48 ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ چین کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے جنوبی اور مشرقی صوبوں میں طوفان کی وارنگ جاری کر دی ہے جبکہ وزیر اعظم ون جیاباو نے حکام کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔