تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:25

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تا حال بے قابو

جیو نیوز - کیلی فورنیا…امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔آگ سے رہائشی علاقے بھی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق ریور سائیڈ کاوٴنٹی کے جنگلات میں کل سے لگی آگ نے دو سو بیس ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تقریبا تین سو فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن اب تک اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے،تاہم آگ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.