2 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:14
نیویارک: سات منزلہ عمارت میں آگ سے تباہ،26فائرفائٹرز زخمی
جیو نیوز - نیویارک…نیویارک میں سات منزلہ عمارت آگ لگنے سے تباہ ہوگئی،جسے بجھانے کی کوشش میں چھبیس فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔حکا م کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل میں لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ پر قابو پانے کے لیے دو سو سے زائد فائر فائٹرز نے کوششیں کیں اور فوری امدادی کارروائیوں میں عمارت میں پھنسے افراد کو نکال لیاگیا،لیکن عمارت آگ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔