2 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:14
شام، حلب پر حملے کیلئے استعمال کئے جانیوالے اڈے پر بمباری
جیو نیوز - دمشق… شامی مزاحمت کاروں نے حلب شہر پر حملے کے لئے استعمال کئے جانے والے ملٹری ہوائی اڈے پر بمباری کر دی۔ شامی کے لئے انسانی حقوق کی مبصر مشن کے مطابق مزاحمت کاروں نے حکومتی فورسز سے قبضے میں لئے گئے ٹینکوں سے Menagh ملٹری ایئرپورٹ پر بم باری کی جو حلب شہر سے 30 کیلو میٹر دور واقعہ ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مزاحمت کاروں نے بتایا ہے یہ حملہ ایئر پورٹ پر قبضے کے لئے کیا گیا ، کیونکہ ہیلی کاپٹر اور جہاز اسے حلب شہر پر حملے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ صدر بشار الاسدکی حکومت کے خلاف جنگ لڑنے والے مزاحمت کاروں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے جس میں ٹینک بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مزاحمت کاروں نے بڑی تعداد میں ٹینکوں پر قبضہ کیا ہے اور کچھ فوجی بگھوڑے بھی اپنے ساز سامان سمیت شامل ہو گئے ہیں۔