2 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:30
سربیا : کلسٹر بم پھٹنے سے 2 فوجی ہلاک ، متعدد زخمی
جیو نیوز - بلغراد… سربیا میں 23 سال پرانا کلسٹر بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقع اس وقت پیش آیا جب سرب فوجی علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کررہے تھے۔ واضح رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں اور کلسٹر بم اب بھی علاقے میں موجود ہیں ۔