4 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:24
امریکا:اوکلا ہوما کے جنگلا ت میں آگ کے باعثقریبی آبادی کا انخلا
جیو نیوز - اوکلاہوما سٹی…امریکی ریاست اوکلا ہوما کے جنگلا ت میں لگنے والی آگ اب تک بجھائی نہیں جا سکی۔ خطرے کے باعث قریبی آبادی کے سو سے زائد گھر خالی کرالیے گئے۔اوکلاہوما کے قصبے Slaughtervilleکے جنگلات میں لگی ہوئی آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔درجنوں فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اوکلا ہوما کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تیز ہواوٴں اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ مزید پھیل سکتی ہے۔