4 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:35
ہوسٹن :میئر کی جانب سے افطارڈنرکا انعقاد آج ہوگا
جیو نیوز - ہیوسٹن. . .راجہ زاہد اختر خانزادہ. . . میئر آف ہیوسٹن انیس پارکر کی جانب سے افطار ڈنر آج بروز ہفتہ جارج براؤن کنونشن سینٹر میں شام 6:30 منعقد ہوگا۔اس بار میئر ہیوسٹن کی ہدایت پر مسلمان سسٹر سٹی ایسوسی ایشن جس میں ابو ظہبی،باکو،استبول ،ترکی اور پاکستان (کراچی)کی سسٹر سٹیز شامل ہیں کے زیر اہتمام منعقد ہوگا۔اس افطار میں مذہبی رہنماؤں کے علاوہ دیگرمذاہب کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے سعید شیخ سے فون نمبرز 281-948-1840 ،713-517-7676 اور مصطفی کیرال سے 713-888-2247 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔