تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:45

ترک فوجیوں اور کردش باغیوں کے درمیان جھڑپ، 19 افراد ہلاک

جیو نیوز - انقرہ…ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجیوں اور کردش باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکا م کے مطابق عراقی سرحد کے قریب جاری لڑائی میں 6 فوجی ، دو گارڈ اور 11 کردش باغی ہلاک ہوئے ہیں، رات گئے باغیوں نے ہکاری صوبے کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تھا، جھڑپ کے دوران 15 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوہفتے قبل ہکاری صوبے میں باغیوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا گیا ہے ،جس میں تقریبا2 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.