11 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:28
بھارت، حامد انصاری نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جیو نیوز - نئی دہلی… حامد انصاری نے بھارت کے نائب صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی ۔ 75 سالہ حامد انصاری نے حزب اختلاف کے امیدوار جسونت سنگھ کو 254 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔راجیہ سبھا میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران 736 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 490 ووٹ حامد انصاری نے اور 238 جسونت سنگھ نے حاسل کیے جبکہ 8 ووٹوں ڈالے ہی نہیں گئے۔حامد انصاری سروی پالی رادھا کرشن کے بعد دوسرے نائب صدر ہین جن کا انتخاب دوسری بار کیا گیا ہے۔