تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:0

افغانستان،فوجی اڈے پر شہری کی فائرنگ سے3امریکی فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل… جنوبی افغانستان میں فوجی اڈے پر افغان شہری کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں 6 نیٹو اہلکار ہلاک ہوئے۔ واقعہ جمعے کی رات صوبہ ہلمند کی تحصیل گرم سر میں پیش آیا۔نیٹو اڈے پر کام کرنے والے ایک افغان شہری نے فائرنگ کر کے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان ایساف کے مطابق حملہ آور افغان اورنیٹو فوج کے مشترکہ اڈے پر سول ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور اس نے کسی سکیورٹی فورسز کی وردی بھی نہیں پہنی تھی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کے پاس اسلحہ کیسے آیا۔ جمعے کے ہی روز صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں بھی ایک افغان پولیس اہلکار نے کھانے پر بلا کر 3 امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔اس سال اس طرح کے واقعات میں 30 سے زائد نیٹو اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.