تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:42

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس،شام اور میانمار کی صورتحال پر غور

جیو نیوز - مکہ المکرمہ … مکہ المکرمہ میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جاری اسلامی تعاون تنظیم کا افتتاحی سیشن ختم ہو گیا اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری نے کی۔اسلامی تعاون تنظیم کے افتتاحی سیشن سے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے خطاب کیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے ایجنڈے میں شام کا بحران ، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیگال کے صدر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک غربت و افلاس کا شکار مسلم ممالک کی مدد اور تعان کریں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے سیکریٹری جنرل او آئی سی اکمل الدین احسان اگلو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری نے کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس اجلاس میں شرکت۔ صدر زرداری کے ہمرا پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.