تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:47

سوڈان میں طیارہ گرگیا،وزیر سمیت 31افراد ہلاک

جیو نیوز - خرطوم…سوڈان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں ایک سوڈانی وزیر اور عملے کے ارکان سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں سوڈان کاسرکاری وفد جنگ زدہ علاقے جنوبی کرڈوفانKordofan میں عید کی چھٹیاں منانے جارہے تھے ،ایوی ایشن ترجمان عبدالحفیظ عبدالرحیم کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد ہلا ک ہوگئے ہیں ،عرب ٹی وی کے مطابق طیارے میں وزیررہنمائی خلیل عبداللہ بھی موجود تھے ،، تاہم ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.