تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:10

خلائی گاڑی کیوریوسیٹی آج پہلی مرتبہ مریخ کی سطح پر چلے گی

جیو نیوز - لاس اینجلس… زندگی کی تلاش میں امریکا کی جانب سے مریخ پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی کیوریوسٹی آج پہلی مرتبہ مریخ کی سطح پر چلے گی۔ مریخ کے مشن کا انتظام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک ٹن وزنی ایٹمی قوت سے آراستہ گاڑی کیوریوسٹی 6 اگست کو مریخ پر اتری تھی۔ یہ گاڑی آج مریخ کی سطح پر اپنا پہلا سفر کرے گی۔ چھ پہیوں والی کیورسٹی آج مریخ کی سطح پر تقریباً دس فٹ آگے جائے گی جس کے بعد وہ اپنا رخ پھیرے گی اور مڑ کر دوبارہ اپنی جگہ پر آجائے گی۔ سائنس دانوں کا منصوبہ ہے کہ وہ اس گاڑی کو ایک 5 کلومیٹر بلند پہاڑ پر بھی چڑھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.