22 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:36
صدر بشارالاسد کے استعفیٰ پر غور کیا جاسکتاہے،نائب شامی وزاعظم
جیو نیوز - ماسکو…شام نے صدر بشارالاسد کے استعفیٰ پر غور ہورہا ہے ۔شامی نائب وزیرِ اعظم قادری جمیل کاکہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کے استعفے پر غور کیا جا سکتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ شام میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے صدرکے استعفے پرغورکرسکتے ہیں،انہوں نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں عسکری مداخلت کاجواز ڈھونڈ رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر کے استعفیٰ پر غور ہوسکتا ہے اگر حزب اختلاف بات چیت پر آمادہ ہو۔نائب وزیراعظم آج کل روس کے دورے پر ہیں۔