22 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:48
نیپال نے کم عمر خواتین پر مشرق وسطیٰ میں ملازمت پر پرپابندی لگادی
جیو نیوز - کھٹمنڈو…نیپال نے تیس سال سے کم عمر کی خواتین پر مشرق وسطیٰ میں ملازمت کیلئے جانے پر پرپابندی عائد کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد اور دیگر واقعات سے متعلق ملنے والی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔رپورٹس کے بعد خودکشی کے بھی کئی واقعات ہوئے۔ان تمام واقعات کی روک تھام کے لیے نیپال کی حکومت نے پابندی لگانے فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے یہ فیصلہ صرف گھریلوں ملازمت کیلئے جانے والی خواتین کے لیے کیا گیا ہے۔