تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:2

مصری صدر محمد مرسی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

جیو نیوز - بیجنگ…مصر کے صدر محمد مرسی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی 28اگست سے 30اگست کیلئے چین کے دورے پر بیجنگ پہنچیں گے ۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر مرسی کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا جبکہ صدر مرسی کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی و تجارتی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ عرب خطے میں مصر پہلا ملک تھا جس نے چین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.