23 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:2
بھارتی ریاست گجرات میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 18افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی ریاست گجرات میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور50زخمی ہوگئے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبہ گجرات کے علاقے اصبرجی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد ایک مذہبی تہوار میں شرکت کے بعد واپس آ رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی مسافروں کی زیادہ تعداد ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18افراد موقع پر ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔