24 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:19
مصر:مسیحی دانشور، خواتین سمیت صدارتی مشیران،معاونین کا تقرر
جیو نیوز - قاہرہ… مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے مسیحی دانشور اور دو خواتین سمیت مشیران اور خصوصی معاونین کا تقرر کردیا ہے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان ڈاکٹر یاسر علی کے مطابق مسیحی مذہب سے تعلق رکہنے والے سمیر مرقص اور باکینام الشرقاوی کو صدر کے معاون، جبکہ جامعہ قاہرہ میں سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر سیف عبدالفتاح اور مشہورمصنفہ سکینہ فوٴاد کو اپنا مشیر خاص، اور قاہرہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر معتز عبدالفتاح کو سیکرٹری برائے انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں صدرمرسی چین روانگی سے قبل دوسری سیاسی جماعتوں کے مشورے سے اپنے باقی ماندہ مشیر اور معاونین کا تقرر کریں گے۔ یاد رہے مصری صدر نے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو ملکی سیاست زندگی میں زیادہ سے زیادہ شریک کریں گے۔ نیز انہوں نے مسیحی قبطیوں کو بھی اپنے صدارتی عملے میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔