27 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:55
کوریا:دوران جنگ مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کو معاوضہ کا حکم
جیو نیوز - سیول… جنوبی کوریا کی اعلیٰ عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ کوریا کی جنگ کے دوران مارے جانے والے سینکڑوں افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔ پیر کو عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ کورین جنگ کے دوران مارے جانے والے افراد کے خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے مملکت کے خلاف مشترکہ مقدمہ دائر کرنیوالے 492 خاندانوں میں سے ہر خاندان کو 40 ملین وون (30 ہزار ڈالر) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے قانونی حدود کے متعلق دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے اختیارات کا بے جا استعمال سمجھتے ہیں اور یہ اصولوں کے منافی ہے۔