تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:50

اداکار جارج کلونی اوباما کی صدارتی مہم کا حصہ بن گئے

جیو نیوز - لاس اینجلس …ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جارج کلونی بھی باراک اوباما کی صدارتی انتخاب کی مہم کا حصہ بن گئے ۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں فنڈ ریزنگ عشائیے میں شرکت کی۔جنیوا میں دیئے گئے فنڈ ریزنگ ڈنر میں جارج کلونی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں شرکت کیلئے ایک ہزار ڈالر فی کس رقم رکھی گئی تھی۔ جب کہ اس موقع پر35 افراد نے جارج کلونی کے ساتھ ڈنر کر کے15 ہزار ڈالر کے اضافی فنڈز بھی دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.