30 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:2
شام : باغیوں کا حکومتی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
جیو نیوز - دمشق … شام میں باغیوں نے حکومتی فورسز کا جنگجو طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی نیو ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں نے ترکی کی سرحد کے قریب شمال مغربی صوبے ادلیب میں جنگجو طیارہ گرانے کا دعویٰ ہے ، واقعہ قصبے al-Thayabiya میں پیش آیا۔ جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرتے ہوئے طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے اور طیارے سے ایک شخص بھی پیراشوٹ کے ذریعے نکل آیا ہے۔ دوسری جانب ایک فوجی ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی بھی کررہا ہے ۔