31 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:13
امریکا نے لشکر طیبہ کے 8رہنماوٴں پر پابندیاں عائد کردیں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے پاکستان میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے 8رہنماوٴں پر پابندیاں عائد کردی ہیں غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے لشکر طیبہ کے 8 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں اگرامریکا میں ان کے اثاثے موجود ہوئے تووہ بھی منجمد کردیئے جائینگے۔امریکی محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کے جن 8افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں ساجد میر، حافظ خالد ولید، امیر حمزہ، عبداللہ مجاہد،احمد یعقوب ،قاری محمدیعقوب شیخ، عبداللہ منتظراور طلحہ سعید شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری ان افراد سے لین دین نہیں کر سکیں گے اور انکے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔