4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:29
وسطی گوئٹے مالا میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا
جیو نیوز - گوئٹے مالا سٹی… وسطی گوئٹے مالا کے آتش فشاں Fuegoنے لاوا اگلنا شروع کردیاہے جس کے باعث ہوا میں دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں۔ گوئٹے مالا کے سیاحتی شہرAntigua میں وسطی امریکا کے سب سے زیادہ ایکٹو آتش فشاں موجود ہیں ، آتش فشاں Fuego میں گزشتہ کئی دنوں سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جس نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق دھوئیں اور راکھ کے بادل 15 سو میٹر تک بلند ہورے ہیں ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت تو نہیں کی گئی تاہم دھوئیں اور راکھ سے فضائی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے ۔