تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:59

ڈیلس:9/11 کے واقعات کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد

جیو نیوز - ڈیلس ، ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ /نمائندہ جنگ، جیو نیوز) امریکہ میں 9/11 کے واقعات کی ہر سال یادگار منانے والی تنظیموں ”یونٹی یو ایس اے، امریکہ ٹوگیدر فاؤنڈیشن اور فاؤنڈیشن آف پلیورزم کی جانب سے آج یہاں ڈیلس میں 9/11 گیارہ ستمبر کے واقعات کے سلسلہ میں ایک سالانہ یادگار تقریب منعقد کی گئی، جس میں بین المذاہب، مسلمان، سکھ، عیسائی، ہندو، یہودی، کرسچن اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں اور مقامی سیاسی، سماجی، عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کے آرگنائزر مائیک غوچ نے کہاکہ گیارہ ستمبر کی یادگار منانے کے موقع پر تمام افراد کو اکٹھا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تمام افراد کے درمیان محبت و اخوت کے رشتہ کو مزید موثر بنایا جاسکے۔ پروگرام میں ریاست ٹیکساس حکومت کے اسٹیٹ ریپریزنٹیٹو… کونسل ممبران پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف سمیت 13 مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا ا ظہار کیا جس میں میئر ریچڈسن، باب ٹون سینئر، میئر بل گلسنیس، میئر گارلینڈ رونلڈ جانسن، فائرچیف ریمنڈ نائٹ، پولیس چیف ایکس ایڈن، فائر چیف جان مرفی، میجر کیرل ٹنس جبکہ مقامی کمیونٹی رہنما باب مونگ، شبنم موڈگل، اکرم سعید، جان حامد، ڈاکٹر ہربنس لعل، ڈاکٹر بشیر احمد، مذہبی رہنماؤں دیوانی سرنتھو، پیگی لارتی، چیف جارج اکیم، ڈانا لینکفورڈ، بل میتھو، عفت زیڈخان، ڈیبی الوئی، امام یٰسین شیخ اور دیگر نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام مذاہب اپنے پیروکاروں کو محبت امن و آشتی کا درس دیتے ہیں اور اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انسانیت اور انسانوں سے محبت کرکے دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جائے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن آف پیلورزم کی جانب سے کمیونٹی کی مختلف شخصیات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیئے گئے۔ پروگرام میں مقامی امریکیوں سمیت دیسی اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایک مقامی امریکی تنظیم کی جانب سے 9/11 کے واقعات کے اصل حقائق جس میں خلیجی ممالک پر امریکہ قبضہ سے متعلق شواہد پر مبنی معلومات اور سی ڈی بھی حاضرین میں تقسیم کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.