30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:4
میانمار:مذہبی فسادات میں مرنے والوں کی تعداد43ہوگئی
جیو نیوز - ینگون…میانمار میں حالیہ مذہبی فسادات میں مرنے والوں کی تعداد43 ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میانمار میں حالیہ فسادات کے دوران 13سو مکانات اور دیگر عمارتیں جلادی گئیں۔ان جھڑپوں میں ملوث 68 مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔فسادات کے نتیجے میں 11 ہزار 3سو 76 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔میانمار میں حالیہ 163 مذہبی جھڑپوں کے واقعات 15 ٹاوٴن شپس میں ہوئے۔