تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:59

فرانس: آصف جاوید عاصی کے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…ادبی فورم پیرس کے زیرِ اہتمام نوجوان شاعر آصف جاوید عاصی کے پہلے مجموعہ کلام”حسبِ حال“کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب میں معروف شعرا سمن شاہ، سیداسد رضوی ،ایاز محمود ایاز ،عاکف غنی، ستارہ ملک ،آصف جاوید نے کتاب پرروشنی ڈالی اور اپنا کلام بھی پیش کیا۔ ایاز محمود ایازنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ادبی دنیا میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔تقریب میں ادبی، سماجی اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.