تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55

امریکا نے جنوبی کوریا میں ایف 22 لڑاکا طیارے بھیج دیئے

جیو نیوز - سیوٴل … امریکا نے جنوبی کوریا میں ایف 22 لڑاکا طیارے بھیج دیئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 22 جنگی طیاروں کی تعیناتی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا حصہ ہے، ان طیاروں کو جاپان سے جنوبی کوریا کے اوسان ہوائی اڈے پر لایا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بی 2 اور بی 52 جنگی طیارے تعینات کئے تھے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت نے گزشتہ روز جوہری ہتھیاروں کو قوم کی زندگی قرار دے کر اسے بڑھانے کا عہد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.