تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:6

برآمدی کنسائنمٹ واپس آگئی،کروڑوں روپے کے آم خراب ہونے کاخدشہ

اے آر وائی - اسلام آباد : سمندر کے راستے دبئی برآمد کی گئی آم کی کنسائنمنٹ جہاز میں خرابی کی وجہ سے واپس آگئی ہے۔ جس سے کروڑوں روپے مالیت کے آم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔



چیئرمین آل پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جہاز میں خرابی کی وجہ سے ایک سو تیس کنٹینرز پر مشتمل آم کی کنسائنمنٹ واپس آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنی کی جانب سے کنٹینرز کو دوسرے جہاز پر منتقل نہ کرنے کی وجہ سے تئیس کروڑ روپے کے آم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.