تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:1

کینپ سے کے ای ایس سی کو 80 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع

اے آر وائی - کراچی : کینپ سے کے ای ایس سی کو اسی میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ کینپ کے ترجمان طارق رشید نے بتایا کہ تقریباً سات ماہ کی بندش کے بعد کینپ سے کے ای ایس سی کو اسی میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی تھی تاہم گذشتہ ہفتے کے ای ایس سی کی لائنیں ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی دوبارہ منقطع ہوگئی تھی جو اتوار کو بحال کردی گئی۔ کے ای ایس سی ذرائع نے توقع ظاہر کی کہ کینپ سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی ہوجائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.