تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستان: چائے پینے میں سرفہرست

اردو ٹائمز - پاکستان کے عوام گزشتہ سال کے دوران تیئس ارب چون کروڑ روپے مالیت کی گیارہ کروڑ اسی لاکھ کلو گرام چائے پی گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ سال دوہزار دس میں پاکستان نے کینیا سے چھ کروڑ اننانوے لاکھ اور بھارت سے ایک کروڑ پچانوے لاکھ کلو گرام چائے درآمد کی۔ صرف دسمبر میں ایک کروڑ انیس لاکھ کلو گرام چائے درآمد کی گئی۔ جس کی مالیت دو ارب سینتیس کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.