تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 8:10

ایئر بس لانے جا رہی ہے جہازوں کا ورچول کانسپٹ

نیو یارک : ہوائی جہاز کا سفر تو آپ نے کیا ہی ہو گا۔ مگر اب جہازوں کی سب سے بڑی کمپنی ایئر بس اس طرح کے جہاز بنانے جا رہی ہے جس میں سفر کے دوران آپ آسمان کی خوبصورتی کو ہر طرح سے محسوس کر سکیں گے اور آپ کو لگے گا جیسے آپ بادلوں کی سفید چادر اپنے اوپر اوڑھ سکتے ہیں۔ یہ جہازوں کا ورجول کانسیپٹ ہے جسے جہازوں کی سب سے بڑی کمپنی ایئر بس دو ہزار پچاس تک میں بنائے گی۔ اس میں بیٹھ کر آپ آسمان میں موجود ہر شئے کو کرسٹل کلئیر طریقے سے دیکھ سکیں گے۔



جہازوں کا یہ نیا ماڈل ان افراد کے لیے خوف کا باعث ہو گا جو جہاز میں سفر سے خوف کھاتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں دور دور تک ہر چیز صاف دکھائی دے گی جو دل کی دھڑکن تیز کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ بزنس اور اکانومی کلاس کی جگہ پر جہاز کے اگلے حصوںمیں آرام دہ نشتیں نصب کر دی گئیں ہیں۔ اور کام کرنے والے افراد کے لیے پچھلے حصے میں جگہ مختص کی گئی ہے۔ جہاز میں مسافروں کے آرام و آسائش کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے۔



جہاز میں روشنی کا ایک نیا سستم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اس کی دیواریں انتہائی خوبصورت دکھائی دیں گی اور وقفے وقفے سے اپنا رنگ تبدیل کریں گی۔ جہاز میں مختلف اقسام کے گیمز بھی ہوں گے۔ مسافر جہاز میں گالف بھی کھیل سکیں گے۔ مگر یہاں گالف کسی میدانی علاقے میں نہیں بلکہ ورچول طریقے سے کھیلا جائے گا۔ مسافر اس طرح محسوس کریں گے جیسے وہ زمین پر ہیں اور انھیں ان کی پسند کے مطابق ہر چیز مہیا ہے اور ایسا محسوس ہو گا جیسے ہم دریافت کے ایک نئے سفر پر نکل پڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.