تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:13

اسکیٹنگ کے دیوانے 60 سا لہ دادا ابا

یوں تو اسکیٹنگ پھرتی ، مہارت اور توازن برقرار رکھنے کا نام ہے جس کے مظاہرے کے دوران کبھی کبھی ماہر کھلاڑی بھی چُوک جاتے ہیں لیکن اس دادا ابا کے تو کیا ہی کہنے۔ جو بڑھاپے کے باوجود اس انداز میں اسکیٹنگ کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔امریکی ریاست ہوائی(Hawaii) سے تعلق رکھنے والاNeal Ungerنامی 60سال یہ عمر رسیدہ شخص نوجوا نوں کی مانندانتہا ئی پھرتی اور توازن برقرار رکھتے ہوئے ریمپ پر اسکیٹنگ کرتا نظر آتا ہے۔اسکیٹ بورڈ تھامے اپنے شوق کی تسکین کیلئے تیز رفتاری سے اسکیٹنگ کرتے اس بڑے میاں کو دیکھ کر نہ صرف نوجوان حیران ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی ہمت کی داد بھی دیتے نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.