تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5

کیلی فورنیا: روبوٹک بازو کا استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا شخص

سیکرامنٹو..........34سالہ امریکی شہری ایرک سورٹو دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے، جو دماغ میں لگی چپ کے ذریعے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرتا ہے اور اپنا کام انجام دیتا ہے۔ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے 2013میں ایرک سورٹو کے دماغ کی سرجری کی اور متاثرہ حصے میں ڈیوائس لگا دی۔ ماہرین کے مطابق ایرک نے 2ہفتے بعد ہی دماغ میں لگی چپ کے ذریعے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرنا شروع کیا اور اب اس کے ہاتھ نہ صرف حرکت کرتے ہیں، بلکہ پانی کا گلاس پکڑ سکتا ہے، یہاں تک کہ مختلف چیزوں سے کھیل بھی سکتا ہے۔ ایرک 21سال کی عمر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہونے کے بعد مفلوج ہوگیا تھا۔ ماہرین کے مطابق نئی برین امپلانٹ سے مفلوج اور اعضاء سے محروم افراد کے لیے جینے کی نئی امنگ پیدا ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.