تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:21

جاپان:خربوزے کی جوڑی ساڑھے 12 ہزار ڈالر میں نیلام

ٹوکیو ......جاپان کی ایک مارکیٹ میں خربوزے کی جوڑی ساڑھے 12 ہزار ڈالر میں نیلام ہو کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، جاپان میں اتنے داموں میں تو نئی کار آ جاتی ہے۔گرمیوں میں میٹھا میٹھا خربوزہ کئی ملکوں کی مارکیٹوں میں بہار دکھا رہا ہے، لیکن جاپان کی ایک مارکیٹ میں اس کی اہمیت کچھ زیادہ ہی ہے، جبھی تو ایک ابتدائی نیلامی کے دوران خربوزے کی جوڑی ساڑھے 12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ۔ یہ قیمت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے ایک برانڈ نئی کار بھی خریدی جا سکتی تھی، یہ ہی نہیں بلکہ اس مارکیٹ میں تو دیگر پھل بھی اتنے ہی مہنگے نیلام ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.