9 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43
مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل بنے گا
مکہ مکرمہ.......سعودی عرب میں کی جارہی ہے تیاری دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی۔ اس ہوٹل میں ہوں گے 12 مینار،10ہزار کمرے،70ریستوران، دو ہیلی پیڈ،وہ بھی مسجد الحرام سے صرف دو کلو میٹر کے فاصلے پر۔ یہ ہے ماڈل دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل ’’ابراج کدائی ‘‘ کا۔ 44منزلہ ہوٹل میں بس اسٹیشن، شاپنگ مال، فوڈ کورٹ اور دیگر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ ابراج کدائی عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ اس ہوٹل کی تعمیر میں 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کا افتتاح2017ء میں کیا جائے گا۔