تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36

بھارت میں لوگوں کی ایمانداری جاننے کیلئے دلچسپ تجربہ

نئی دہلی ......پیسا دیکھ کر کس کی ایمان داری کتنی سلامت رہتی ہے؟ بھارتی مسلمان نے یہ جاننے کیلئے ایک دلچسپ تجربہ کیا ۔بھیا یہ پانچ سو روپے کا نوٹ آپ کا تو نہیں ؟وہ بھی فری میں، پانچ سوروپے کیسے برے لگتے ہیں ؟۔کم از کم بھارت میں ہوئے ایک ایمانداری ٹیسٹ میں تو یہی ثابت ہوا۔ ایک بھارتی نوجوان نے لوگوں کی ایمانداری چیک کرنے کیلئے خود ہی پانچ سو روپے کا نوٹ گرایا اور بتانے کیلئے لپکا، بھیا یہ آپ کا نوٹ تو نہیں ہے؟۔مزے کی بات ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس نوٹ پر اپنا حق جمایا۔ یہ میرا ہےاور تو اور ایک صاحب نے تو لمبی چوڑی وضاحت بھی دیدی، میں جارہا تھا نوٹ گرگیا۔جب لوگوں کو یہ پتا چلتا کہ یہ مذاق تھا ، تو کوئی شرمندہ ہوا اور کوئی ہنس کر چلتا بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.