تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:1

ایمسٹرڈیم: ایک ایسا انوکھا ہوٹل تیار جسے تہہ کریں اور کہیں بھی لے جائیں

ایمسٹرڈیم...... ہالینڈ کی ایک کمپنی نے ایسا ہوٹل بنالیا ہے، جسے تہہ کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں ایک کمرے پر مشتمل اس فولڈنگ ہوٹل میں باتھ روم کی سہولت موجود ہونے کے ساتھ ساتھ صرف 10منٹ میں پورا کمرہ تیار کرکے خواب خرگوش کے مزے لیے جاسکتے ہیں۔ انوکھا ہوٹل تیار کرنیوالی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل کا بنیادی مقصد لوگوں کو کھلی فضا میں بہترین رہائش مہیا کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فولڈنگ کمرے میں2 لوگوں کے آرام کرنے کی گنجائش کے ساتھ ساتھ بجلی لائٹ بنیادی فرنیچر اور دیگر اشیا بھی مہیا کی گئی ہیں اور اسے کبھی بھی اور کسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.