11 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:32
کینیڈا میں ہزاروں افراد نے ہائی فائیو کا عالمی ریکارڈبنادیا
مونٹیریال .....میچ کے دوران تو تماشائی تالیاں بجاتے ہی ہیں، لیکن کینیڈا کے مقامی اسٹیڈیم میں میچ سے قبل ہی تماشائیوں نے تالیاں بجا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ پہلےدو لڑکیوں نے میچ شروع ہونےسے پہلے ہائی فائیو یعنی ہاتھ بلند کر کے تالی ماری، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے سب نے ہی ہائی فائیو کیا اور یوں 7 ہزار 2 سو سے زائد افراد نے عالمی رکارڈ بنادیا۔