تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43

گرمیوں میں ٹھنڈا میٹھا سلش، پیاس بجھانے کا مزے دار حل

لاہور...........سورج غضب ناک ہوجائےاور پارہ انتہاؤں کو چھونے لگے، تو پیاس بڑھتی ہی چلی جاتی ہے،ایسےمیں کچھ ٹھنڈاٹھنڈا،میٹھامیٹھا مل جائےتو دل مچل کر رہ جاتا ہے۔لاہور کےباسی ان دنوں برف اور مشروب سے تیارکردہ سلش سے پیاس بجھاتےنظرآتےہیں ۔جون کامہینہ،تپتی سڑکیں،لُو اگلتی ہوائیں۔گھر سےنکلیں،تو چہرہ جھلسنے لگتا ہے۔ایسےمیں جی چاہتا ہے کچھ ٹھنڈا ہو جائے اور اگر مل جائےٹھنڈاٹھنڈا مزےدار سلش ،تو کیا ہی بات ہے۔لاہور کےباسی آج کل خوش ذائقہ ،خوش رنگ سلش سےپیاس بجھاتے نظر آتے ہیں۔ سلش بچوں ہی نہیںبڑوں کی بھی پسند ہے،لوگ فیملیز کےساتھ سلش کی دکانوں کا رُخ کرتے ہیں۔ موسم گرمامیں سلش سمیت دیگرمشروبات بیچنے والوں کی چاندی ہو جاتی ہے۔ مناسب قیمت میں ملنےوالا یہ مشروب شہریوں کا من پسند بھی ہے اور تازگی بخش بھی۔گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت میں سلش جیسے مشروبات نہ صرف جیب پر ہلکے، بلکہ شہریوں کی طبیعت کو بھی تروتازہ رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.