12 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43
نو جوان نے ڈانس 100 مر تبہ 100 مختلف جگہوں پر کر کے ویڈیو بنا ڈالی
نیویارک.....امریکی ریاست Illinois میں ایک نو جوان ایسا بھی ہے جو ایک ہی ڈانس اسٹیپ کر نے سے بالکل بھی نہیں اکتاتا یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک ہی ڈانس سو مر تبہ سو مختلف جگہوں پر کر کے منفرد ویڈیو بناڈالی۔اس نو جوان نے اپنے شہر کے سو مقامات پر سو مرتبہ ایک ہی ڈانس اسٹیپ کر کے اس کی ویڈیو بنالی اور پھر اسے کمال مہارت سے ایڈیت کر کے انٹر نیٹ پر لو ڈ کر دیا جہاں اسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔اگر ڈانس میں مہارت نہ ہو تو یہ منفرد کام نام کمانے کیلئے بہترین طر یقہ ہے۔