تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43

فلم" برادرز" کا پہلا ٹریلر جاری

ممبئی......بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایکشن سے بھر پور فلم برادرزکا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو کر ن جو ہر پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فر نڈس،جیکی شروف اور سدھارت ملہوترا بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ فلم سال 2011میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ فلمWarrior کا ری میک ہے ۔ایکشن اور تھر لر سے بھر پور اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک دوسرے سے بے پنا ہ نفرت کر تے ہیں۔کر ن ملہوترا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں اکشے اور سدھارت فائٹر ز کے روپ میں نظر آئیں گے جسے اس سال 14اگست کو عام نمائش کیلئے دنیا بھر پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.