13 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:16
جاپانی ٹوائلٹ میں پانی کی بچت کا منفرد طریقہ
ٹوکیو.........دنیا بھر میں پانی کی بچت کے لیے نت نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں ۔ جاپانیوں نے ٹوائلٹس میں بھی پانی کی بچت کا انتظام کررکھاہے ۔ جاپانی ٹوائلٹس میں ایسے فلش ٹینک بنائے جاتے ہیں جو واش بیسن سے منسلک ہوتے ہیں ۔ ہاتھ منہ دھونے کے دوران جو پانی گرتا ہے وہ پائپ کے ذریعے فلش ٹینک میں جمع ہوجاتا ہے ۔ اس طرح پانی کی اچھی خاصی مقدار ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے۔